ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غزہ کی سرحد پراسرائیلی فوج کی بھاری نفری منتقل، جنگ کا خطرہ بڑھ گیا

غزہ کی سرحد پراسرائیلی فوج کی بھاری نفری منتقل، جنگ کا خطرہ بڑھ گیا

Thu, 07 Jun 2018 12:58:28    S.O. News Service

غزہ 6جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر فوج کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔ دوسری جانب غزہ کی پٹٰ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سرحد کے قریبی علاقوں میں ہائی الرٹ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنہ 1967 کی چھ روزہ جنگ کی مناسبت سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر بھاری نفری تعینات کی ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تصادم کاخطرہ موجود ہے۔اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس ادارے 51 ویں یوم نکسہ کے موقع پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے راکٹ حملوں کا خطرہ ظاہر کررہے ہیں۔عبرانی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس اور دوسرے فلسطینی گروپ آئندہ جمعہ کو غزہ کی سرحد پر عوام کی بہت بڑی تعداد جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسرائیل کے سیکیورٹی ذریعے کے مطابق حماس کی طرف سے آئندہ جمعہ کو ’یوم القدس‘ کے موقع پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو سرحد کی طرف مارچ کرنے پر قائل کررہی ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان کسی بڑے تصادم کا خطرہ موجود ہے۔خیال رہے کہ سنہ 1967کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ میں صہیونی ریاست نے فلسطین کے کئی علاقوں اور پڑوسی عرب ملکوں کے کئی اہم شہروں پر بھی تسلط قائم کرلیا تھا۔ فلسطینی قوم پانچ جون 1967 کی جنگ کی یاد میں اس دن کو’یوم نکسہ‘ کے طورپر مناتی ہے۔ اس بار یوم نکسہ کے چند روز بعد عالمی یوم القدس بھی آرہا ہے جو ہرسال ماہ صیام کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔


Share: